سبد خرید شما
0
جزئیات پرداخت

لطفا برای مشاهده سبد کتاب خود وارد شوید.

پس از ورود به سیستم، کتاب‌های انتخابی در اینجا ظاهر می‌شوند.
وارد شوید

محمد سلیم آزاد

محمد اسمٰعیل سی پی برار کی ایک تحصیل باسم میں پیدا ہوئے۔ تخلص آزاد، والد کا نام شیخ احمد تھا۔ اسلام کے داعی ،مبلغ اور عالم تھے۔ ہندوستان کے طول و عرض میں، خاص طور پر جنوبی ہند اور ر شمال مغربی سرحدی علاقے تبلیغی دورے کیے اور جلسوں اور مناظروں میں حصہ لینے کے علاوہ کئی لوگوں کو مسلمان کیا۔ صوبہ سرحد میں وقتاً فوقتاً قیام کے دوران تبلیغ کے ساتھ ساتھ تحریک ِ پاکستان کا کام بھی مستقل بنیادوں پر کیا۔ عربی، فارسی، انگریزی اور سنسکرت سمیت کئی زبانوں پر عبور حاصل تھا جو آگے چل کر مطالعہ بین المذاہب اور اس سلسلے میں کئی اہم مضامین کی وجہ بنا۔ نابیناؤں کے لیے ان کے نمایاں کارناموں میں معیاری اردو بریل کا قاعدہ، Braille میں قرآن کی اشاعت کے علاوہ ایک مقالہ ’’ اسلامی معاشرہ اور نابینا افراد بھی شامل ہے۔

Source: Wikipedia