Your Cart
0
Checkout details

Please sign in to view your book cart.

After signing in, selected books will appear here.
Sign In
Author Profile

مسعود رضوی

About the Author

اردو ادب کے محقق اور نقاد۔ پیدائش 29 جولائی 1893ء کو محلہ ناظر پورہ شہر بہرائچ میں ہوئی اور ان کا نام محمد مسعود رکھا گیا عرفیت ننھے قرار پائی،کیوں کہ وہ جسمانی طور پر بہت کمزور اور منحنی تھے، لیکن ہائی اسکول تک پہنچتے پہنچتے انھوں نے اپنے نام میں تبدیلی کر لی اور اپنا نام سید مسعود حسن رکھ لیا جس میں بعد میں رضوی اور پھر ادیب کا اضافہ ہوا۔ ادب سے ان کی دلچسپی اسکول کے ہی زمانے میں شروع ہو گئی تھی کیوں کہ انھوں نے ایک بیاض تیار کی جس کا عنوان تھا ”اشعار برائے بیت بازی۔“ اس کتاب میں الف سے لے کر ے تک حروف تہجی کے اعتبار سے اشعار درج تھے۔ یہ ان کی پہلی تالیف تھی جو صرف تیرہ برس کی عمر میں تیار ہوئی، جس وقت وہ پانچویں درجہ کے طالب علم تھے۔ وہ بیت بازی کے مقابلوں میں تنہا پوری جماعت کو ہرا دیاکرتے۔ طالب علمی کے ہی زمانے میں انھیں امانت کی اندر سبھا کے بہت سے حصے زبانی یاد تھے جو کبھی کبھی اسکول میں وہ ترنم سے سنایا کرتے تھے۔ امانت کی اندرسبھا سے دلچسپی کا ہی نتیجہ تھا کہ انھوں نے بعد میں’لکھنئو کا عوامی اسٹیج‘ جیسی گراں قدر کتاب لکھی۔ جسے اردو ڈراموں میں سنگِ میل کی حیثیت سے تسلیم کیا جاتا ہے۔

Source: Wikipedia

1 Total Books
34 Book Views
0 Downloads
Publications

Books by مسعود رضوی

1 found 1 total books

Clear